غیر مسلم نے جب نبی کریم ؐ کو خواب میں دیکھا تو کیا ہوا…؟

حضور اکرم ؐ نے عجب بات فرمائی کہ جس نے میری اولاد پراحسان کیا اور میری اولاد غربت کے باعث اس احسان کا بدلہ نہ چکا سکی تواس شخص کا بدلہ قیامت کے دن میں چکائوں گا۔ ہرات میں ایک سید فیملی تھی ۔ خاوند کا انتقال ہوگیا تو بیوہ فاقوں سے مجبور ہوکر سمرقند ہجرت کرگئیں۔

سمرقند اس وقت بہت متمدن ثقافت کا شہر تھا۔ خاتون سمرقند پہنچیں توان کی بچیاں تھیں بیٹا کوئی نہیں تھا انہوں نے پوچھا یہاں کوئی سخی ہے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شہرمیں ایک مسلمان اور ایک پارسی بہت سخی ہیں تو انہوں نے سوچا کہ مسلمان کے پاس جاتی ہوں۔ جب وہ مسلمان کے پاس پہنچیں توانہوں نے اپنا معاملہ بتایا کہ میں آل رسول ؐ سے ہوں خاوند میرا فوت ہوگیا ہے اور میں بہت مجبور ہوکر یہاں آئی ہوں تو اس مسلمان نے کہا کہ کوئی سندد کھائو یہاں تو ہر کوئی کہتا ہے کہ میں سید ہوں ،آل رسول ؐ سے ہوں تو خاتون نے کہا کہ میں بہت مشکل سے یہاں پہنچی ہوں جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں میں سند کہاں اپنے ساتھ اٹھاتی پھروں ۔

خاتون مایوس ہوکرآتش پرست کے پاس پہنچی اور اسے کہا کہ میں مسلمانوں کے رسول ؐ کی اولادمیں سے ہوں مجھے کوئی ٹھکانہ چاہیے تو اس آتش پرست نے اس سیدزادی کو ٹھکانہ دیا اور اپنے بیوی کے ساتھ مل کرسرائے گیا اور اس سید زادی کی بچیوں کوبھی لے آیا۔

اس مسلمان نے رات کو خواب دیکھا کہ جنت میں ایک محل کے سامنے کھڑا ہے اوراس کے دروازے پر حضوراکرم ؐ کھڑے ہیں یہ پوچھتا ہے یا رسول اللہ ؐ یہ محل کس کا ہے توآپ ؐ نے فرمایاکہ یہ ایک ایمان والے کاہے۔

یہ مسلمان کہتا ہے کہ یارسول اللہ ؐ میں بھی ایمان والاہوں مجھے عنایت ہوتو آپ ؐ نے فرمایا کہ ایمان والاہے تو گواہ پیش کر تیرے پاس کیا سند ہے ایمان کی۔ وہ کانپ گیا توآپ ؐ نے فرمایا کہ میری بیٹی تجھ سے ٹھکانہ مانگنے آئی تو نے اس سے سند مانگی کہ اپنی سند پیش کر۔

اس کی آنکھ کھلی توبہت پریشان ہوا نوکروں سے پوچھنے لگا کہ پتہ کرو بی بی کدھرگئی تو انہوں نے جواب د یاکہ وہ تو آتش پرست لے گیا۔ اس مسلمان نے سردی میں جوتے پہنے نہ کپڑے دوڑ لگائی اوراس آتش پرست کا دروازہ کھٹکھٹانےلگا۔

آتش پرست باہر نکلااس نے کہا کہ میرے مہمان واپس کرو تو اس نے کہا کہ حضور وہ تو میرے مہمان ہیں تواس مسلمان نے کہا کہ میرا سارا سرمایہ لے لے میں تمہیں تین سو دینار دیتا ہوں مجھے میرے مہمان واپس کردو تو وہ پارسی رونے لگا اور کہا کہ حضور دیکھے بغیر سودا کیا تھا اب جب دیکھ لیا تو واپس نہیں ہوسکتا جس خواب میں تجھ کودھکے ملے اس خواب کو میں نے بھی دیکھا کہ اللہ کے نبی ؐ نے تجھے دورکیا اور میرے طرف متوجہ ہوکر کہا کہ تو نے میری بیٹی کو ٹھکانہ دیا تجھے اور تیری نسل کوجنت مبا رک ہو۔ پارسی نے کہا کہ میں توکلمہ پڑھ چکا ہوں اور میں ایمان لاچکا ہوں۔

(Visited 1,510 times, 1 visits today)

Comments

comments

غیر مسلم,

اپنا تبصرہ بھیجیں