طیارے میں خطرناک سانپ مگر کیسے؟

سانپ
Loading...

آکلینڈ : آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے اڑان بھرنے والے مسافر بردار طیارے میں سانپ روپوش ہوکر نیوزی لینڈ تو پہنچ گیا لیکن اسے اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔

کوئنز ٹاؤن ایئرپورٹ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رن وے پر ایک پائلٹ نے اس سانپ دیکھا جب وہ پرواز کو لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

نیوزی لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بریسبین آسٹریلیا سے آنے والی پرواز میں کسی نے کوبرا سانپ کو طیارے کے سامان والے خانے میں چھپاکر رکھا تھا۔یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے

Loading...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ بائیوسیکیورٹی افسران نے طیارے کے سامان والے خانے کو مزید سرچ کیا تاکہ سامان کے خانے میں مزید کوئی سانپ تو موجود نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بیلچے کی مدد سے سانپ کا سر کاٹ دیا گیا تھا لیکن بائیو سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ سانپ کو پکڑ کر اسے اچھی موت دی گئی ہے۔

(Visited 90 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں