ہاتھ کی لکیریں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

Loading...

ہاتھ کی لکیریں پڑھنا اور ہاتھ دیکھنے کا مشغلہ اب دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہاتھ دیکھنے والا لکیریں پڑھ  کر لوگوں کے مستقبل ، پڑھائی ، شادی ، کاروبار اور مختلف حالات کی معلومات فراہم کرتا ہے ۔

ضروری نہیں ہوتا کہ یہ معلومات بالکل سہی اور سو فیصد درست ہوں ۔ لیکن پھر بھی سب ہاتھ کی لکیروں اور قسمت میں کیا لکھا ہے اس بارے میں جاننے کے خواہشمند نظر آتے ہیں ۔
بعض اوقات لوگ صرف مزاق کے لیئے اور کچھ لوگ شوق کے لیئے بھی ہاتھ دیکھتے اور ہاتھ کی لکیریں پڑھتے ہیں ۔ جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اس پر مکمل یقین بھی رکھتے ہیں ۔
یہاں ایسی ہی کچھ لکیروں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے اور ایسے لوگوں کو جو ہاتھ کی لکیروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں انکو بتایا گیا ہے کہ ہاتھ کیسے دیکھتے ہیں اور ہاتھ پر موجود لکیروں کو کیسے سمجھتے ہیں ۔ اور آخر ان لکیروں کا مقصد کیا ہے ؟

پالمسٹری یعنی کہ ہاتھوں کی تعلیم میں ہے  کہ لڑکیوں کے دائیں ہاتھ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کن خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوئی جبکہ لڑکوں کا بایاں ہاتھ بتاتا ہے کہ وہ کن خصوصیات کیساتھ پیدا ہوئے ہیں اور وہ آنے والی زندگی کیسے گزاریں گے ۔

ہاتھ کی لکیروں کی مدد سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک انسان میں کیا کیا خوبیاں ہیں اور اس شخص کا حال اور مستقبل کیسا ہو گا ۔

اب ہم جانتے ہیں کہ آج کی تحریر ہمیں ہاتھوں کی لکیروں کے متعلق کیا جانکاری دیتی ہے ۔

• چار اہم لکیریں :

ویسے تو ہر انسان کے ہاتھ میں مختلف لائینز ہوتی ہیں کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں کم جبکہ کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ذیادہ ہوتی ہیں ۔ بحرحال ہر انسان کے ہاتھ میں کم سے کم یہ تین لائینز تو ضرور ہی ہوتی ہیں ۔
1) دل کی لائین
2) ہیڈ لائین
3) زندگی کی لائین
جبکہ چوتھی لائین قسمت کی لائین ہوتی ہے جو ضروری نہیں کہ ہر انسان کے ہاتھ میں موجود ہو ۔

1) دل کی لائین :

انڈیکس فنگر سے چھوٹی انگلی تک جاتی ہوئی دل کی لائن  جو جزبات ، رومانوی نقطہ نظر ، ڈپریشن اور دماغی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ۔

اگر یہ لائن انڈکس فنگر کے اوپر تک جاتی ہو تو ایسے انسان دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں ۔

اگر یہ لائن مڈل فنگر کے نیچے سے شروع ہو تو یہ انسان کی محبت میں خودغرضی کی علامت ہوتی ہے ۔

اور اگر یہ لائن مڈل فنگر کے آخر سے شروع ہو تو ایسے انسان بہت آرام سے کسی کی بھی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔

جبکہ اگر یہ لائن سیدھی اور چھوٹی ہو تو یہ انسان کے کم رومانوی موڈ کو ظاہر کرتی ہے ۔

اور اگر یہ لائن نیچے والی لائینوں کو چھو رہی ہو تو ایسے لوگوں کا دل بہت آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے ۔

جبکہ اگر یہ لائنز لمبی اور مڑی ہوئی ہوں تو ایسے لوگ اپنے جذباتی اور احساسات میں رہتے  ہیں ۔

لیکن اگر یہ لائن ہیڈ لائن کے متوازی ہو تو ایسے لوگ اپنے جذبات پر قابو پانا خوب جانتے ہیں ۔

اور اگر یہ لائن لہروں کی طرح ہو تو ایسے لوگ  سنجیدہ تعلقات سے دور ہوتے ہیں ۔

ور اگر اس لائن کے درمیان میں کوئی دائرہ سا بنا ہوا ہو تو ایسے لوگ اکثر اداسی اور ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں ۔

جبکہ اگر یہ لائن ٹوٹی پھوٹی ہو تو ایسے لوگ جذباتی طور پر زخمی ہوتے ہیں

2) ہیڈ لائن :
یہ ہیڈ لائن ہمیں بتاتی ہے کہ انسان میں کس قدر دانشورانہ صلاحتیں موجود ہیں وہ کہاں تک علم سیکھے گا اور اس میں کتنی تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں ۔

اگر یہ لائن مختصر ہے تو ایسے لوگ دماغی کاموں میں کامیابی کی نسبت جسمانی کامیابی زیادہ حاصل کر پاتے ہیں ۔

Loading...

اگر یہ لائن سلوپ کی طرح بنی ہو تو یعنی اسکا جھکاو نیچے کی طرف ہو تو ایسے لوگوں میں تخلیقی صلاحیتیں زیادہ ہوتی ہیں ۔

جبکہ اگر یہ لائن تھوڑی سی اٹھی ہوئی ہو تو ایسے لوگ حوصلہ افزائی کرنے والے ہوتے ہیں۔

لیکن اگر یہ لائن لمبی اور گہری ہو تو ایسے انسان اپنی سوچ کو صاف رکھتے ہیں اور اپنے کام پر فوکس کرتے ہیں ۔

اگر یہ لائین سیدھی ہو تو ایسے لوگوں کی سوچ حقیقت پر مبنی ہوتی ہے

اگر اس لائن میں ڈاٹ اور کراس کا کوئی نشان بنا ہو تو ایسے لوگ جذباتی ہوتے ہیں

لیکن اگر یہ لائن ٹوٹی ہوئی ہو تو ایسے لوگوں کی سوچ ناموافق ہوتی ہے ۔

3) زندگی کی لائن :
یہ لائن جسمانی صحت ، فلاح و بہبود اور زندگی کی اہم تبدیلیوں سے روشناس کراتی ہے ۔

اگر یہ لائن انگوٹھے کی جانب جھکی ہو تو ایسے لوگ جلد تھک جاتے ہیں ۔ یعنی یہ لائن تھکاوٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔

اگر یہ ایک کرو ( curve ) سا بنا ہو تو یہ لوگوں میں انرجی کو ظاہر کرتا ہے

جبکہ اگر یہ لائن لمبی اور گہری ہو تو یہ لوگوں میں موجود قوت اور طاقت سے آگاہ کرتی ہے ۔

اور اگر اس لائن کے ساتھ اور بھی لائنیں ہیں تو یقینًا ایسے لوگوں میں اضافی قوت پائی جاتی ہے ۔

4) قسمت کی لائن :
اب باری آتی ہے قسمت کی لائن کی ۔ یہاں قسمت کا حال پتہ چلتا ہے ۔ قسمت میں کیا لکھا ہے وہ پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ یہ لائن ان تینوں لائینز کے درمیان میں واقع ہوتی ہے ۔

اگر یہ لائن گہری ہو تو آپ کے اوپر قسمت بہت مہربان ہے۔

اور اگر یہ لائن درمیان سے ٹوٹی ہوئی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی رہیں گی۔

اگر زندگی کی لائن کے ساتھ  شروع ہوتی ہے تو آپ ایک خود مختیار انسان ہیں یا بنے گیں۔

(Visited 1,080 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

2 تبصرے “ہاتھ کی لکیریں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

  1. اسلام علیکم میں جس چیز کی تمنا کرتا هوں وہ مجھ سے دور هو جاتی هے میں کام بھی کرتا هوں لیکن پیسے نہیں ملتے اور میرے گھر کے حالات بھی کافی خراب هیں میں جس شخص کو پسند کرتا هؤں وہ مجھ سے دور هو جاتا هے

اپنا تبصرہ بھیجیں