وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

عمران خان
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی 20-2019 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جب کہ کابینہ ارکان کو بجٹ کے نمایاں خدوخال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں کے بارے میں کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے۔ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور کچھی کینال کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Loading...

ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے ، جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا ویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں