کس ملک کی خواتین سب سے زیادہ فضول خرچ ہیں؟

دنیا بھر کی خواتین

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر کی خواتین کی نفسیات کیسی ہیں اور کون کون سے ملک کی خواتین کس کس چیز میں آگے ہیں؟۔ مختلف ممالک کی خواتین کے بارے میں جاننے کیلئے گزشتہ دنوں لند ن میں کی گئی تحقیق کی رپورٹ درج ذیل ہے.

سکاٹ لینڈ:

دنیا بھر کی خواتین
revengebakery.com

سکاٹ لینڈ کی خواتین دیگر ممالک کے خواتین کے مقابلے میں زیادہ کنجوس ہوتی ہیں۔

اٹلی:

دنیا بھر کی خواتین
firedflydaily.com

شوہر مجازی خدا ہو تا ہے۔ تاہم جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائے یا نبھانے سے قاصر ہو تو ذلت وخواری اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ شوہروں کی سب سے زیادہ پٹائی میں اٹلی کی خواتین سرفہرست ہیں۔

امریکہ:

دنیا بھر کی خواتین
cdn.theatlantic.com

امریکیوں کے بارے میں ایشیا ئی مثبت نظریہ نہیں رکھتے جبکہ دلچسپ امریہ ہے کہ دھوکہ دہی (Cheating) میں امریکی خواتین ہی سب سے آگے ہیں۔

فرانس:

دنیا بھر کی خواتین
Processed with VSCOcam with kk2 preset

گھومنے پھرنے کا شوق ہر عورت کو ہوتا ہے۔ مگر دنیا بھر میں گھومنے پھرنے والی خواتین فرانسسی خواتین ہیں۔ جو اپنی کمائی کا آدھا حصہ سیروتفریحی کی نظر کر کے مطمئن ہوتی ہیں۔

انڈیا:

دنیا بھر کی خواتین
startv.in

ہمارے ہمسایہ ملک کی خواتین میں سے اکثر مس ورلڈ اور مس یونیورس منتخب ہوتیں آئی ہیں۔ تاہم چغل خوری میں بھی وہ سب سے آگے ہیں۔ ان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی اسی عنصر کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر “سٹار پلس کے ڈرامے ”
سپین:
بدلتے وقت کے ساتھ ایشیاء میں ورکنگ ویمن لفظ عام ہوتا جارہا ہے۔ تاہم سپین میں خواتین سب سے زیادہ نوکری پیشہ ہیں۔

خواتین کو کس طرح کے مرد پسند ہوتے ہیں ؟

برطانیہ:

دنیا بھر کی خواتین
postandcourier.com

ایک وقت تھا جب کھیلوں کی دنیا پر مرد حضرات کا راج تھا۔ مگر اب خواتین کھیلوں میں بھی اپنی اہمیت دکھا رہی ہیں۔ کھیلوں سے زیادہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ انٹر نیشنل لیول پر ہر گیم میں شمولیت اختیار کرتیں ہیں اور سپورٹس کو زندگی کا اہم عنصر سمجھتی ہیں۔

جنوبی افریقہ:

دنیا بھر کی خواتین
twitter.com

بنت حوا کو صنف نازک بھی کہا گیا ہے۔ ہمدردی اور قربانی کے جذبے سے سرشار خواتین اکثر ہمارے معاشرے میں دکھائی دیتی ہیں تاہم سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کی خواتین نرم مزاج ہوتی ہیں ۔ وہ سخت مزاجی کو ناپسند کرتیں ہیں اور اپنے روز مرہ زندگی کے معاملات کو قابل ستائش طریقے سے حل کرتیں ہیں ۔

ناروے:

دنیا بھر کی خواتین
Sciencenordic.com

سخت مزاجی اگرچہ مردوں کی خاصیت سمجھی جاتی ہے۔ مگر ناروے سے تعلق رکھنے والی خواتین سخت مزاجی میں تمام ممالک سے بازی لے گئیں ہیں۔

عرب امارات:

دنیا بھر کی خواتین
Arabianbusiness.com

خاموش طبع اور سلجھی ہوئی لڑکیوں کو لوگوں کی کثیر تعداد پسند کرتی ہے۔ مگر جدید دور میں ایسی لڑکیاں کم ہی نظر آتیں ہیں ۔ تحقیق کے مطابق عرب خواتین کی زیادہ تعداد خاموش طبع ہوتی ہیں ۔ وہ اپنے کا م سے کام رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

جاپان:

دنیا بھر کی خواتین
i.ndtvimg.com

جاپانی خواتین زیادہ بلہ گلہ پسند کرنے والی ہوتی ہیں۔ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں بھی تفریحی کے بہانے ڈھونڈ لیتی ہیں اور خاص کر اپنے تہواروں کو پورے جوش وجذبے سے منانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔

چین:

دنیا بھر کی خواتین
chinadaily.com.cn

چین نے جلد ہی پوری دنیا میں اپنی اہمیت واضح کردی ہے۔ وہاں کے لوگ محنت مشقت سے کبھی نہیں گھبراتے۔ اس لئے چینی خواتین بھی بہت سخت جان ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والے ایک سروے میں اپنے بل بوتے پر دنیا کی امیر ترین خواتین میں شامل ہونیوالی چینی خواتین سرفہرست تھیں۔ جنہوں نے دن رات محنت کر کے بلند مقام حاصل کیا۔

پاکستان:

دنیا بھر کی خواتین
dailypakistan.com.pk

پاکستانی خواتین فضول خرچی کرنیوالی خواتین میں سرفہرست ہیں. وہ شاپنگ کے دوران 70 فیصد اشیاء فضول خریدتی ہیں۔ جنہیں بعد ازاں ضرورت میں کم ہی لایا جاتا ہے۔

(Visited 86 times, 1 visits today)

Comments

comments

خواتین کی نفسیات, خواتین کے متعلق دلچسپ حقائق, دنیا بھر کی خواتین,

اپنا تبصرہ بھیجیں