سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رکھی گئی رقوم میں 33 فیصد کمی

سوئس بینکوں
Loading...

برن: پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی رقوم میں 3 سال کے دوران کمی واقعی ہوئی ہے اور اب یہ رقوم کم ترین سطح پر آگئیں۔

سوئس بینکز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کاروباری اداروں اور شہریوں کی بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو 2018 میں کم ہو کر 744 ملین سوئس فرانک رہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانی شخصیات کی رکھی گئی رقوم میں 2017 میں 20 فیصد اور 2016 میں 6 فیصد کمی آئی جب کہ اس سے قبل 2015 میں ان رقوم میں 16 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Loading...

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ سوئس بینکوں میں بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کے پیسے کم رہ گئے، بینکوں میں پاکستانیوں کے 63 بلین روپے اور بھارتی شخصیات کے 95 بلین روپے پڑے ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں