سلمان خان کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں

بگ باس سیزن
Loading...

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سوشل میڈیا پر مسلسل قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، جس کے بعد پولیس نے اُن کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ایسا لگتا ہے جیسے 21 سال قبل کالے ہرن کے شکار کا معاملہ ابھی تک سلمان خان کے پیچھے لگا ہوا ہےجس کی وجہ سے انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

16 ستمبر کو اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف پنجاب یونیورسٹی(سوپو) کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکار سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا، جس میں معلوم ہوا کہ ایک ’گیری شوٹر‘ نامی صارف نے فیس بک پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے لال رنگ کے کراس کے نشان سے کاٹا ہوا ہے اور ساتھ میں لکھا تھا کہ ’سلمان ، آپ سوچتے ہیں کہ آپ خود کو بھارتی قانون سے بچا لیں گے لیکن وشنوئی سماج اور سوپو پارٹی نے آپ کے لیے سزائے موت کا اعلان کردیا ہے۔ ‘سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ’آپ سوپو کی عدالت میں ملزم ہیں۔‘

Loading...

ماہرہ خان اب کس ملک میں اپنے جلوے بِکھیریں گی ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کوآج 27 ستمبر کو راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے اور اگر وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوتے تو ان کی ضمانت کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی اس کیس میں سلمان خان عدالت میں حاضر ہو چکے ہیں اورانہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جا چکی ہے، جس کے بعد اُن کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس مرتبہ بھی ان کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد سلمان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

(Visited 66 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں