ہم نے ترقی دینی ہے، آئندہ الیکشن نہیں دیکھنا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
Loading...

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمیں سی پیک کے مغربی روٹ کو پہلے بننا چاہیے تھا۔،

سابق وزیراعظم نے لندن کے زیادہ اور بلوچستان کے کم دورے کئے، مفادات کیلئے صوبے کو نظرانداز کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقاریر سب کرتے ہیں، دل سے کہی بات کا اثر ہوتا ہے، ملک میں تبدیلی کی سوچ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے دل میں عوام کا درد ہے۔ انہوں نے کہا ملک تباہی کی طرف جا رہا تھا، پاکستان کو فرسودہ نظام سے نکال کر تبدیلی لائیں گے۔

ملک مقروض ہونے سے بنیادی سہولتوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم قرض اتارنے کیلئے کثیر رقم ادا کر رہے تھے، ممالک کو مقروض بنا کر تباہ کر دیا جاتا ہے، جب ایلیٹ کیلئے ملک بن جاتا ہے تو شہری نظر انداز ہو جاتے ہیں۔

قبل ازیں کوئٹہ کینٹ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ سی پیک کوئٹہ ژوب روٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا آج پہلی بار سی پیک کوئٹہ ژوب روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

loading...

ہم سے جو بلوچستان کے لئے ہو سکا کریں گے۔ انہوں نے کہا بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے بلوچستان کو بری طرح نظر انداز کیا، سابق وزیراعظم نے لندن کے زیادہ اور بلوچستان کے کم دورے کئے۔

وزیراعظم عمران خان آج گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ملک کی معاشی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ماضی میں جو قرضے لئے گئے، اس کے روزانہ 6 ارب ادا کر رہے ہیں۔

حکمرانوں نے ملک کو ایسے چلایا کہ ہم کنگال ہوگئے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں صحت کی سہولیات کے لئے فوج اور صوبائی حکومت مل کر کینسر ہسپتال بنائے گی۔ تقریب میں گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں