اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہو گئیں

حاملہ
Loading...

واشنگٹن: امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک ہی وقت میں 9 نرسیں حاملہ ہو گئیں۔ ان کے بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔

سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا  جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔

اس ہسپتال نے اس انوکھے واقعے کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔

loading...

ہسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملے کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ہسپتال کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

حاملہ خواتین تمباکو نوشی کیوں کرتی ہیں؟

تمام نرسیں اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

(Visited 59 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں