پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کردیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس پر کابینہ میں غور ہوا۔

نوازشریف کی 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا اور اس پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

loading...

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق دوبارہ معاملہ دیکھا جائے اور اس طرح کا میکنزم بنایا جائے کہ عوام یہ بوجھ آسانی سے اٹھاسکیں۔

واضح رہےکہ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جب کہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

پیٹرولیم مصنوعات,

اپنا تبصرہ بھیجیں