باہر کا کھانا انسانی صحت کا دشمن، تحقیق

ہوٹل کا کھانا

برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریستوران کا کھانا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریستوران میں دستیاب کھانا فاسٹ فوڈ سے بھی زیادہ مضر صحت ہے، یہ کھانا انسانی صحت کیلئے زہر قاتل سے کسی صورت بھی کم نہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف لیورپول کے ماہرینِ صحت نے مختلف ہوٹلز سے ملنے والے کھانوں کا مشاہدہ کیا۔

مذکورہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ریستوران سے ملنے والے کھانے میں اوسطاً 1033 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جبکہ انسانی جسم کو بیک وقت 600 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ میں شامل اشیاء میں 751 کیلوریز ہوتی ہیں جو ویسے ہی انسانی صحت کیلئے مضر ہیں اور ان کے استعمال سے مختلف امراض جنم لیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے ساڑھے 13 ہزار سے زائد کھانوں کا مشاہدہ کیا جن میں 1000 سے زائد کیلوریز پائی گئیں جبکہ ایک ہی کھانا ایسا پایا گیا جو انسانی صحت کیلئے موزوں تھا۔

میٹھے مشروبات سے دوری کیوں رکھنی چاہیئے ہے؟

اس سلسلے میں پروفیسر ایرک راہن سن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں میٹھے اور سافٹ ڈرنک کی کیلوریز کو تو شامل ہی نہیں کیا، یہ روز مرہ میں استعمال ہونے والے کھانے ہیں جن کے نتائج حیران کُن اور تشویشناک ہیں۔

ڈاکر راہن سن یہ بھی کہتے ہیں کہ حکومتوں کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی ہوگی کہ وہ ہوٹل مالکان کو تنبیہ کریں کہ وہ کیلوریز کی مقدار کے حوالے سے گاہک کو لازم آگاہ کریں تاکہ ہر ایک شخص اپنی صحت کا باآسانی خیال رکھ سکے۔

(Visited 78 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں