پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں انعقاد، پشاور زلمی کا ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا فیصلہ

پی ایس ایل

لاہور: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے پاکستان میں انعقاد کے موقع کو یادگار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پشاور زلمی پورے پاکستان میں پی ایس ایل پروموشن پروگرامز ترتیب دے گا جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر زلمی ایونٹ سے پہلے اور دوران پروموشن ایونٹس کرے گا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی واپسی کی بنیاد رکھی اور پی ایس ایل فائیو کے دوران شائقین کے لیے زلمی کی جانب سے پروموشن ایونٹس منعقد کیے جائیں گے جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش اور مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران پشاور زلمی کے میچز کا پشاور میں بھی انعقاد کیا جائے۔ پشاور کے شہریوں کو بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے اور ہوم ٹیم پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔

(Visited 41 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں