قومی ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو مکمل: وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

وقار یونس

کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا گیا، سابق کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو مکمل کرلیے گئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مصباح الحق اور محسن حسن خان کا ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو ہوا، آسٹریلیا کے ڈین جونز نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کے لے فیوریٹ ہیں کیونکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر جلال الدین کو پی سی بی نے انٹرویو کے لیے طلب ہی نہیں کیا، پی سی بی کی پانچ رکنی کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو دے گی۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی ڈینگی مچھر کا شکار، پری سیزن کیمپ سے باہر، فخر زمان زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا فیصلہ بعد میں ہوگا، مصباح الحق ابھی بھی ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ وقار یونس کے ساتھ صرف معاوضے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ورنہ وہ مصباح کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کررہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں ہائی پروفائل بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی بلکہ بورڈ اپنے کوچز میں سے کسی کو ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں