وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے اور دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ کوپاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کورپورٹ پیش کریں گے، قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کوغیرفعال سرکاری اداروں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری شامل ہے، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

Loading...

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی انفرا اسٹرکچرکمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی اورپاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیزکی تقرری شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقررکے لیے قواعد کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں سول ڈیفنس کے لیے 31.44 ملین کی اضافی گرانٹ کی منظوری اور مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں