وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ کے چیف سیکرٹری وہیب بن محمد السہلی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کیے اور نماز عصر ادا کی۔

Loading...

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

22 کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘رکھا گیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں