حسن علی شادی کب کر رہے ہیں؟

حسن علی

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کی بھارتی لڑکی کیساتھ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد لڑکی اور شادی کی تاریخ سے متعلق معلومات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی ہریانہ کی جس لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں اس کا نام شامیہ آرزو ہے جو اپنے والدین کیساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے کیلئے دونوں کے خاندانوں کے درمیان باقاعدہ رابطہ ہونے کے بعد شادی کیلئے 20 اگست کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں اور ان کا رشتہ طے کرنے کیلئے دونوں کے خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ بھی ہو گیا ہے جس پر حسن علی نے موقف دیا کہ ان کی بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا جس سے کم از کم اس بات کی تصدیق تو ہوتی ہے کہ وہ واقعی بھارتی لڑکی کیساتھ شادی کے خواہش مند ہیں اور اس کیلئے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے جبکہ محسن حسن خان کی بھی رینا روئے کے ساتھ شادی ہوئی تھی. تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو جبکہ ان کے علاوہ ظہیر عباس بھی بھارتی خاتون کیساتھ شادی کرنے والوں میں شامل ہیں۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں