April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

بیف میکرونی

دیسی طریقے سے بیف میکرونی تیار کرنے کی آسان ترکیب

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں زیادہ تر دیسی کھانے ہی کھائے جاتے ہیں، مگر کبھی کبھار بیرونی کھانوں کو بھی آزمایا جاتا ہے۔

پاکستان میں زیادہ تر برصغیر، مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک یا پھر چینی اور جاپانی کھانے یورپی اور امریکی کھانوں سے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔ تاہم کچھ یورپی کھانے ایسے بھی ہیں، جو اب پاکستان کے دیسی کھانوں کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔

ایسے ہی کھانوں میں میکرونی بھی ہے، جو آج کل پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف طریقوں اور کھانوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔ میکرونی کو مختلف دیسی کھانوں کے ساتھ بنانا بہت آسان ہے لیکن بہت سے لوگ میکرونی کو بیف کے ساتھ بھی پکانا پسند کرتے ہیں۔

بیف میکرونی بنانا بہت آسان ہے۔

فوٹو: شٹراسٹاک

اجزاء

میکرونی 300 گرام (ایلبو ہو تو اچھا ہے)

گائے کا گوشت (بوٹیاں)

مکھن 3 کھانے کے چمچ

ہری پیاز 6 عدد کاٹ لیں

ہری مرچ 8 عدد کاٹ لیں

ٹماٹر 4 عدد کاٹ کر کچل لیں

ادرک اور لہسن حسب ذائقہ کچل لیں

کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

چینی 2 چائے کے چمچ

پنیر 4 چائے کے چمچ

سرکہ 3 چائے کے چمچ

ترکیب

سب سے پہلے میکرونی کو الگ برتن میں پانی سے ابال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

علیحدہ برتن میں مکھن کے ساتھ بیف، پیاز، ادرک، لہسن، نمک، سرخ مرچ اور سیاہ مرچ بھون لیں۔

پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لیے چھوڑ دیں، جب گوشت گل جائے تو اس ساس کو مزید بھون لیں پھر اس میں ٹماٹر، سرکے اور چینی کی چٹنی بناکر اس میں ڈال دیں۔

جب گوشت اور چٹنی مکس ہوجائیں تو اس میں میکرونی ڈال لیں، چاہیں تو تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔

آخر میں تیار بیف میکرونی میں پنیر مکس کریں، چاہیں تو مزید ادرک اور سلاد اس پر چھڑک کر نوش فرمائیں۔

%d bloggers like this: