حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات
Loading...

وفاقی حکومت نے مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا شہری کی حالت خطرے سے باہر قرار دیدی گئی

کراچی: کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کے دوست اور اہلخانہ کلیئر قرار

وزرات خزانہ نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر ہے، احسن اقبال

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Loading...

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی کل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

(Visited 39 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں