کیا آپ سینیٹائیزر کے نقصانات جانتے ہیں…. ؟

آج کل ہر شخص کرونا وائرس سے بچنے کے لئے سینیٹائیزر کا استعمال کر رہا ہے. اس کی مانگ بڑھ جانے سے دکانداروں نے اس کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا ہے لیکن لوگ پھر بھی سینیٹائیزر مہنگے داموں میں خرید رہے ہیں کیونکہ ہر شخص کرونا وائرس سے خوفزدہ ہے اور اپنے آپ کو محفوظ کرنا چاہتا ہے

ڈاکٹرز عوام کو بار بار ہاتھ دھونے اور سینیٹائیزر استعمال کرنے کی نصیحت کر رہے ہیں. لیکن دوسری طرف جلد کے ماہرین نے لوگوں کو باخبر کیا ہے کہ سینیٹائیزر استعمال کرنے سے وہ جلد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں

اس کے علاوہ سینیٹائزر کے استعمال سے جلد کی مختلف بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں مثلا خارش اور الرجی وغیرہ ۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر کتنا فائدہ مند ہے …؟

جلد کے ماہرین نے لوگوں کو نصیحت کی ہے کہ کوشش کریں اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لیے پانی اور صابن کا استعمال کریں. سینیٹائیزر کا استعمال آپ صرف اس صورت میں کریں گے جب آپ کے پاس پانی یا صابن میسر نہ ہو

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے اگر آپ سفر میں ہیں تو آپ اپنے ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کرسکتے ہیں

کیونکہ جب آپ سفر کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس پانی اور صابن نہیں ہوتا اور اگر آپ اپنے گھر میں ہی موجود ہیں تو آپ کوشش کریں کے پانی اور صابن سے اپنے ہاتھوں کو صاف کریں اور جتنا ہوسکے سینیٹائیزر کے استعمال سے بچیں.

(Visited 86 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں