آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (1st April 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
یکم اپریل بدھ۔ سرمایہ کاری میں محتاط رہیں۔ صحت جسمانی اور سفر کے امور احتیاط طلب ہوں گے۔ صحت جسمانی کی طرف خصوصی توجہ دے سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔

ثور
یکم اپریل بدھ۔ اہم اشیاء کی خریداری آپ کی توجہ کا باعث بنے گی۔ کسی اہم مسئلہ کے لےے دل و دماغ میں جنگ جاری رہے گی۔ سرمایہ کاری میں کوئی اہم شخصیت مددگار ثابت ہو گی۔

جوزا
یکم اپریل بدھ۔ ترقی کے خواہشمند افراد نجی کوششوں سے ترقی کر سکیں گے۔ اپنے خیالات سے دوسرے افراد کو متاثر کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری کے امور کامیاب ہوں گے۔

سرطان
یکم اپریل بدھ۔ سرمایہ کاری میں ترقی اور کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ہر طرح کے مسائل سے علیحدہ رہیں۔ آپ نجی دلچسپی سے حالات کو بہتر بنا سکیں گے۔ نئے تجربات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسد
یکم اپریل بدھ۔ آپ اپنے وقت کا صحیح استعمال کر سکیں گے۔ آپ کے لےے اہم دن ہو گا۔ آپ اپنی خواہش کے مطابق ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔

سنبلہ
یکم اپریل بدھ۔ ضروریاتِ زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ بچوں کے معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہو گی اور شریک حیات سے تعاون جاری رکھیں۔ کسی اہم تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔

میزان
یکم اپریل بدھ۔ رومانوی اور سماجی امور میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ صحت جسمانی سے متعلق مسائل کو حل کر سکیں گے۔ خواہشمند افراد کی شادی خانہ آبادی طے پا جائے گی۔

عقرب
یکم اپریل بدھ۔ مستقبل کے امور کے لےے آپ کو خاص توجہ کی ضرورت ہو گی۔ حالات پر قابو پانے کے لےے آپ کو محنت اور کوشش کی ضرورت ہو گی۔ سرمایہ کاری میں دوسرے افراد کا تعاون حاصل ہو گا۔

قوس
یکم اپریل بدھ۔ بعض معاہدے زیر بحث آئیں گے۔ کامیاب دن ہو گا اور کسی پرانے دوست سے اچانک ملاقات کا امکان ہے۔ روپے پیسے کے امور آپ کے لےے بہترین ہوں گے۔

جدی
یکم اپریل بدھ۔ جائیداد کی خرید و فروخت منافع بخش رہے گی۔ کام میں کوتاہی کرنے سے آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلہ میں کی گئی کوششوں کے نتائج سے ذہنی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے گا۔

دلو
یکم اپریل بدھ۔ گذشتہ غیر حل شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ بعض امور میں آپ کا اور د وسرے افراد کا رویہ جذباتی نوعیت کا ہو گا۔ مشترکہ کاروبار میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

حوت
یکم اپریل بدھ۔ رومانوی امور میں مصروفیت بڑھے گی۔ عزیز و اقارب سے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ نئے دوست بنا سکیں گے۔ کاروباری امور میں آپ کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

(Visited 39 times, 3 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں