پاک فوج کی کانگو امن مشن میں شاندار خدمات پر اقوام متحدہ کا خراج تحسین

Loading...

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کی جانب سے پاک فوج کے امن مشن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کو زبردست انداز میں سراہا گیا ہے، ترجمان اقوام متحدہ کہتے ہیں پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔

پاکستان عالمی امن کا پیامبر، انسانیت کا محافظ ہے۔ کانگو سیلاب میں سینکڑوں جانیں بچانے پر اقوام متحدہ نے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں سیلاب کے دوران پاکستانی امن مشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر مبنی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ پاکستان کے امن مشن نے کانگو کے علاقے یویرا میں سیلاب میں پھنسے 2000 کے قریب افراد کو بچایا۔

یویرا میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں مکانات تباہ اور 75 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے۔

یو این نے ٹوئٹ کی گئی پاک امن کارروائیوں میں لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔

Loading...

وزیراعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ، کرونا وبا پر تبادلۂ خیال

آئی ایس پی آر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ پاکستان کے امن مشن نے کانگو کے علاقے یویرا میں سیلاب میں پھنسے 2000 کے قریب افراد کو بچایا۔

یویرا میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں مکانات تباہ اور 75 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے۔

یو این نے ٹوئٹ کی گئی پاک امن کارروائیوں میں لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔

(Visited 56 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں