کورونا وائرس سب سے زیادہ کس چیز سے پھیلتا ہے؟

کورونا وائرس

برازیل کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سب سے بڑا سبب بتا دیا ہے اور یہ ممالک کی باہم سرحدیں ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ دنیا کے ان ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی آئی ہے جہاں بیرون ملک آمدورفت زیادہ تھی۔ امریکہ ، برطانیہ اور کچھ یورپی ملک ان ممالک میں سرفہرست آتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہیں۔

loading...

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اگر ممالک بروقت اپنی بارڈر ایک دوسرے کے لیے بند کر دیتے تو اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔ آج بھی اگر ہمیں اس وائرس کو روکنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کرنی ہو گی۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور وہاں اب بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔

ایسے میں چین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ اس نے اپنے ہیوبی صوبے، جس کے شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلا، سے باقی ملک کا زمینی و فضائی رابطہ کاٹ دیا جس کی وجہ سے باقی چین اس وائرس سے محفوظ رہا۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں