اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ ماڈل صدف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

Complete ♥️

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on

جب اس حوالے سے شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا نہ جانے لوگ کیوں یہ سوچتے ہیں کہ انھیں دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔

loading...

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث شہروز نے سائرہ کو رواں برس فروری میں طلاق دے دی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کا ذمہ دار صدف کنول کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شہروز سبزواری اور سائرہ کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی،

دانیال راحیل اور اداکارہ فریال محمود نے خاموشی سے نکاح کرلیا

یہ خبریں زبان زد عام ہوئیں تو شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں سائرہ کیساتھ طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں میں صرف اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شہروز اور سائرہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔ اپنے پیغام میں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سائرہ اور شہروز نے لکھا تھا کہ ہمارے لیے یہ وقت ہمارے لیے انتہائی مشکل ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں گے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں