کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی شہزادی ڈیانا کی آج 59 ویں سالگرہ

لیڈی ڈیانا
Loading...

لندن: پریوں جیسی مسکراہٹ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی شہزادی ڈیانا کی آج 59 ویں سالگرہ ہے،

وہ 31 اگست 1997 کو پیرس میں کار حادثے میں زندگی ہار گئی تھیں۔ پری چہرہ، پر کشش اور دلفریب مسکراہٹ لئے اپنی ذات میں ایک انجمن لیڈی ڈیانا ایک ہی تھی۔ پرنسس آف ویلز یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں۔

انتیس جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی۔ ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔

دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے 16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہو گئی۔ ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔

Loading...

سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی… !

اپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کیا اور کبھی بارودی سرنگوں کا معاملہ اٹھایا تو کبھی ایڈز کے خاتمے کیلئے لب کشائی کی، وہ پاکستان بھی آئیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں