ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

عید الاضحیٰ
Loading...

لاہور: ملک بھر میں عید الاضحیٰ ہفتہ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

کروڑوں فرزندان اسلام سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے کملک بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے آج جمعہ سے لے کر2اگست تک عام تعطیلات کا اعلان کیاہے۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیںبھی بند رہیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیاروں کے پاس بلاوجہ نہ جانے کی قربانی یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک کےلئے عید محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔

Loading...

ملک میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہر طرح کی قربانی کے جذبے کا نام ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے انسانیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عید پر اگر انتہائی ضروری ہوتو گھر سے باہر نکلیں۔

اُدھر عید الاضحیٰ پر اپنے ایک پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالضحی کی مبارکباد دیتا ہوں، عید الاضحی ہر مسلمان کو ایک اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا ہوگا، انا کی قربانی کے ساتھ ساتھ ایک عظیم مقصد کے لیئے اتحاد اور اس پر عمل کے لیے اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا، عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر حکمران اپنی پھولی ہوئی انا کو چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو اس حقیقی مقصد و کاز کے لئے متحد کرنے کی کوشش کریں جو واقعی قومی ہو، عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں اور معاشرتی دوری اور مہلک وباء کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

(Visited 7 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں