سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات
Loading...

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب عید قرباں کی چھٹیاں 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی، اس سے قبل عید کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک کی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عید تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرکے 3 اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

Loading...

بھارت بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اب 2 اگست کے بجائے 3اگست تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک رکھی گئی تھیں تاہم اب اس میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں