کرونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم

سعودی عرب اور ایران
Loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کرونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔

Loading...

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعاہے کہ وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں