العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: لیگی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں

ايون فيلڈ ريفرنس
Loading...

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلوں پر سماعت آج ہوگی، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہونگے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے بعد لاک ‏ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ میں علاج مکمل نہیں ہو سکا، ضمانت میں توسیع کے لیے ‏کئی دستاویزات فراہم کیں، لیکن پنجاب حکومت نے طے شدہ منصوبے کے ‏تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔

شہادت حسینؓ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا استعارہ ہے، صدر عارف علوی

مریم نواز اور کیپٹن(ر) ‏صفدر کے وکیل امجد پرویز نے بھی چھٹیوں پر ہونے کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت ‏ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 5 ستمبر تک چھٹیوں پر ہوں، سماعت اس کے بعد رکھی جائے۔

Loading...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی العزیزیہ، ‏ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس کے خلاف شریف فیملی اور نیب کی اپیلوں پر سماعت ‏کریں گے۔

دوسری جانب نیب نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اپیلوں کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں کی بھرپور مخالف کرے گا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف مفرور ہیں، حاضری سے استثنی نہیں دیا جاسکتا، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا برقرار، العزیزیہ میں سزا بڑھائی جائے جبکہ فلیگ شپ میں بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں