ایف بی آر نے دو ماہ کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کردیں

ایف بی آر نے
Loading...

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دو ماہ کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس ریونیو ہدف سے زیادہ حاصل ہوا، جولائی اور اگست کے مقررہ ہدف 551 کے مقابلے میں 593 ارب روپے حاصل ہوئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے پہلے دو ماہ کے مقررہ ہدف میں 42 ارب روپے فاضل حاصل کیے، گزشتہ سال جولائی، اگست میں 582 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، جو کہ مقرر کردہ ریوینیو ہدف کا 108 فیصد بنتے ہیں، جب کہ پچھلے سال جولائی و اگست میں 582 ارب روپے اکھٹے ہوئے تھے جو کہ اس سال اضافہ کے ساتھ 593 ارب اکھٹے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں’

کاروباری کمیونٹی کی کرونا وبا کے باعث معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ماہ جولائی و اگست میں 30.6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، جو کہ پچھلے سال 11 ارب روپے کے تھے،

Loading...

سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی مرکزی اور خود کار فاسٹر نظام کے تحت حکومت کے کئے گئے وعدے کے مطابق 72 گھنٹوں کے اندر جاری کئے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں