کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنے سے آپ اس بڑے مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں …!

کھانا کھاتے ہوئے
Loading...

امریکی ماہرین نے اپنی نئی ریسرچ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھتے ہیں یا اپنے موبائل فون کی سکرین پر نظر جما کر رکھتے ہیں یہ لوگ کا شکار ہو جاتے ہیں.

سکرین پر نظر جمائے رکھتے ہوئے کھانا کھانا انسان کی صحت کے لیے اس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے. جس کا انسان اندازہ بھی نہیں کر سکتا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے ریسرچ کے اس عمل میں ہزاروں لوگوں پر تجربات کیے. تجربات کرنے کے لئے ہم لوگوں کو کم کیلوریز والی اور زیادہ کیلوریز والی دونوں طرح کی غذائیں دی گئیں اور ان دونوں کو کہا کہ وہ اس کھانے کو اس وقت کھائیں جب وہ ٹی وی دیکھ رہے ہو یا کمپیوٹر کا استعمال کر رہے ہوں.

Loading...

بچوں کا آئی کیو لیول اس طریقے سے زیادہ تیز ہوتا ہے… ؟

تجربات میں شامل لوگوں کو یہ عمل ایک ہفتے تک کرنے کے لیے کہا گیا اس عمل کے دوران ان لوگوں کا روزانہ ٹیسٹ کیا جاتا رہا. ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ان تجربات کے نتائج اخذ کئے تو ہمیں معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے کمپیوٹر ٹیلی ویژن اور موبائل استعمال کرتے ہوئے کھانا کھایا یہ تمام لوگ سکرین کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معمول سے زیادہ کھانا کھاتے رہے اور اس کے برعکس جن لوگوں نے صرف کھانا کھایا یعنی کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیا ان لوگوں نے کم کھانا کھایا اور جب انہی لوگوں کو بعد یہ کہا گیا کہ وہ بھی کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی اور کمپیوٹر پر نظر جمائے رکھیں تو جب اس دوسرے گروپ کے لوگوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اب ان لوگوں نے بھی معمول سے زیادہ کھانا کھا لیا تھا اور جس کی وجہ سے یہ لوگ موٹاپے کا شکار ہونے لگے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب انسان کھانا کھاتے ہوئے موبائل فون ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال کر رہا ہوں تو اس کو اس بات کا دھیان نہیں رہتا کہ وہ کتنا کھانا کھا رہا ہے اور اس کو کتنا کھانا کھانا چاہیے کیونکہ وہ اس کی اسکرین میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ اس کی توجہ کسی دوسری طرف سے ہٹ جاتی ہیں اس لیے وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے.

(Visited 83 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں