10 گھنٹے تک بیٹھ کرکام کرنے والے لوگ یہ ضرور جان لیں۔۔۔۔!

10 گھنٹے
Loading...

دفتروں میں کام کرنے والے لوگ زیادہ تر بیٹھ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو مختلف بیماریاں ہو سکتی ہیں. یعنی زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا ان لوگوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے ایسے لوگوں کے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک دن میں  10  گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں ان لوگوں کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے ایسے افراد کے لیے کچھ ایسے طریقے بتائیں ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد یہ لوگ ان خطروں سے بچ سکتے ہیں۔

اس موضوع پر تحقیق کرنے کے لیے ماہرین نے چار ممالک کے 40 ہزار سے زائد لوگوں پر تحقیق کی اور اس تحقیق کا عرصہ 14 سال تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے اس ریسرچ سے یہ نتائج اخذ کئے ہیں کہ جو لوگ 10 گھنٹے تک دفتر میں ڈیسک پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں اگر یہ لوگ دفتر سے گھر جانے کے بعد کوئی چھوٹا موٹا کام کر لیں یا باہر تھوڑی دیر چہل قدمی کرلیں یہ تو اپنے جسم کو دن بھر بیٹھنے سے پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

Loading...

کرونا کے خلاف کونسا فیس ماسک زیادہ پر اثر ہوتا ہے….؟

تحقیقاتی رپورٹ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺎﺭﻭﯾﺠﻦ ﺳﮑﻮﻝ ﺁﻑ ﺳﭙﻮﺭﭦ ﺳﺎﺋﻨﺴﺰ ﮐﮯ ماہرین ﻧﮯ ﺍﺱ ریسرچ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ 10 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺗﮏ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ لیکن کوئی ﻭﺭﺯﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻥ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﻧﻘﺼﺎﻧﺎﺕ ﺍﺛﺮﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔

ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﮯ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﺩﻥ ﺑﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻧﺎﻣﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ 10 گھنٹے تک بیٹھ کر کام کرنے والے ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ لیے ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ 30 ﺳﮯ 40 ﻣﻨﭧ ﮐﯽ ﻭﺭﺯﺵ ﻻﺯﻣﯽ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ کا کہنا ہے کہ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ 10 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ کوئی بھی ﻭﺭﺯﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﺒﻞ ﺍﺯ ﻭﻗﺖ ﻣﻮﺕ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ 263 ﻓﯿﺼﺪ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

(Visited 55 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں