لاہور میں بونداباندی، پاک بنگلہ دیش تیسرا میچ متاثر ہونے کاخدشہ

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ سے قبل لاہور میں بوندا باندی شروع ہو گئی

جس پرکیوریٹرز اور گراﺅنڈ سٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا، بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20 میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ، پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔

میچ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور میں بوندا باندی شروع ہو گئی، کیوریٹرز اور گراﺅنڈ سٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا، بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش تیسرا ٹی 20 میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply