April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

فش پیزا

گھر میں فش پیزا تیار کرنے کا آسان طریقہ

  اجزاء

فش فلے ایک پاؤ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
شملہ مرچ ایک عدد
کالی مرچ پسی ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ آ دھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
موزریلا چیز آدھا پیکٹ
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
انڈا آدھا
پارسلے آدھی گڈی
پیزا ڈو ایک پاؤ
شملہ مرچ ایک عدد
سبز مرچیں 2 عدد
پیزا ساس ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب

فش کو اچھی طرح دھو کر اس میں نمک کارن فلور کالی مرچیں ادرک لہسن کا پیسٹ اور آدھا چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر فرایی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہو جائے

اس دوران پیزا ڈو بنا لیں پھر اس پیزا ڈو کو رول کر کے پیزا پین میں ڈال دیں پین میں آٹا یعنی ڈو ڈالنے سے پہلے ہلکا سا آئل لگا دیں پھر اس پر پیزا ساس لگا کر فش کے ٹکڑے پیاز ٹماٹر سبز مرچیں چیز شملہ مرچ اور کٹے ہوئے پارسلے ڈال کر کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا کر برش سے انڈا لگائیں (مکھن سے پیزے سے خوشبو آئے گی جبکہ انڈا لگانے سے گولڈن سا رنگ آئے گا) اب پیزے کو پہلے سے 200 سینٹی گریڈ پر گرم کئے گئے.

اوون میں پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں جب پیزا بن جائے تو اوون سے نکال کر برش سے دوبارہ کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگائیں اور گرم گرم سرو کریں

%d bloggers like this: