پاکستان کو ایشیا رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

لاہور: پاکستان کو ایشیا رگبی مینز 15 چیمپئن شپ 2020 ڈویژن ٹو کی میزبانی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی کھیل کی دنیا سے پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید لانے لگا، ایشیا کی رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی، چیمپئن شپ 26 سے29 فروری2020 تک لاہور میں ہوگی۔

چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ، تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان نے ٹریننگ کے لیے آسٹریلین کوچ ہیڈلے جیکسن کی خدمات حاصل کی ہیں، قومی رگبی ٹیم چند ہفتے سے آسٹریلوی کوچ کی کوچنگ میں کیمپ میں شریک ہے، ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 26فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بھی 26فروری کو پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔ 29فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply