ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

 لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں اور وہ اب پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائزز اپنے اسٹاف اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ

ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے کتنے پیسے دینے ہیں ؟

زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں بطور پلاٹینئم پلیئر بھی رجسٹرڈ ہوئے تھے تاہم ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیم پشاور زلمی نے پانچویں سیزن کے لیے اپنی کٹ اور ترانے کا ٹیزر جاری کیا تھا۔

سیزن فائیو

پشاور زلمی نے دو کٹ لانچ کی ہیں، اصل کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی تیار کی گئی ہے اور اس کو بھی لانچ کیا گیا ہے اور بیان کے مطابق کٹ کو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ایس ایل 2020 کے ترانے کا بھی اجرا ہوا تھا جس میں پاکستان کے معروف گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

‎پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بلے بازوں کو فائدہ ہو گا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply