برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کر دی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکا کی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں قدم قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی پاکستان کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔ امریکا کا یہ اقدام درست سمت کی جانب ایک پیشرفت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لئے فیملی سٹیشن قرار دیا جبکہ یورپی ممالک بھی اب ہمارے ملک کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں۔

امریکہ کی پاکستان کیلئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنیکی یقین دہانی

حال ہی میں برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی
پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کی تھی۔ اب امریکی ٹریول ایڈوائزری میں اس کا ریفرنس دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک امریکہ ٹریڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے، امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

اسی ضمن میں دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزی میں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے، پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرتے ہویے حال ہی میں برطانیہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے اپنے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی ممالک جرمنی اور فرانس کے پاکستان میں سفیروں نے کہا تھا کہ فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply