بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر614 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیشی دستہ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم ہوٹل کے لیے روانہ ہو  گئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئ ،پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی سٹیڈیم میں ہو گی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی ،کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔

Leave a Reply