راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 445 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے تباہ کن بولگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے بھی 4 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجم الحسن شنٹو نے 38 اور تمیم اقبال نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم نے 143، شان مسعود نے 100، حارث سہیل نے 75 اور اسد شفیق نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جس کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ: بنگلادیش پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ

اس موقع پر کپتان مومن الحق نے اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 100 رنز تک پہنچایا تاہم نجم الحسین شانتو کے 38 رنز پر آؤٹ ہونے سے تیسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ختم ہو گئی۔

نسیم شاہ نے شانتو کے بعد تیج الاسلام اور محمود اﷲ کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کر کے ٹیسٹ کیریئر کی اولین ہیٹرک کا جشن منایا۔ محمد متھن کو بھی کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔

Leave a Reply