آسکر ایوارڈ 2020 کون کون اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ؟

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ  کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

92 ویں آسکر ایوارڈ  کا میلہ امریکی شہر لاس اینجلس میں سجا، تقریب میں اپنی صلاحیتوں کے بہترین جوہر دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ آسکر ایوارڈ  کو ہالی وڈ کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے اور 2020 کے آسکر ایوارڈ کی اس شاندار تقریب کے موقع پر  تمام فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جگمگاتے ہوئے نظر آئے۔

جانیے 2020 کے اکیڈمی ایوارڈز میں کون کون سے فلمی ستارے یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے؟

بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ میں مقابلہ ہے۔ بہترین اداکار کے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ ہے۔

بہترین اداکار

 آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار  کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکار ہواکوئین فینکس کے نام رہا۔ ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں فلم جوکر سب سے زیادہ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جب کہ 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور دی آئرش مین کو ایوارڈزکی 10 مختلف کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

بہترین اداکارہ

آسکر کی نئی فہرست میں چار بالی ووڈ شخصیات بھی شامل

رینی زیلویگر نے فلم ’جوڈی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین معاون اداکار

’فلم ونس اپ آن ٹائم ان ہالی وڈ‘ کے لیے بریڈ پٹ کو بہترین معاون اداکار کا آسکر دیا گیا۔

بہترین فلم

بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ’پیراسائٹ‘ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

ہترین ہدایتکار

بہترین ہدایتکارکا آسکر بھی فلم ’پیراسائٹ‘ کے بونگ جون ہو کے نام رہا۔

بہترین دستاویزی فلم

بہترین دستاویزی فلم میں آسکر ’امریکن فیکٹری‘ کے نام رہا۔

Leave a Reply