امدادی سامان سے بھرا ایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: امدادی سامان سے بھرا ایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا، خصوصی پرواز پی کے 8552 میں 20 کنٹینر بھجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر بیجنگ سے پاکستان ایئر لائن کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

چین سے کرونا وائرس کی ٹیسٹ کیٹس، ماسک، گالوز، 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے، ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا 9 لاکھ ماسک، 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور 33 سو سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے، تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کلیرنس کے بعد سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے سامان کے تین جہاز آ چکے ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کردیا گیا۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لینے گزشتہ روز چین گیا تھا۔

پاکستان میں کرونا کی تشخیص، علاج اور ویکیسن کی تیاری میں اہم پیش رفت

خیال رہے کہ دو روز قبل چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کے ذریعے چینی حکام کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا جس میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات شامل تھے۔

خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 10 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے، 30 مارچ کو بھی چین سے ایک طیارہ کے ذریعے امدادی سامان کراچی ایئرپورٹ پر لایا گیا تھا۔

چینی حکومت کی جانب سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیجا جاچکا ہے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں