ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور  اس کے لیے قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، 4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے اور  دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جب کہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیرتعلیم طلبا کو واپس لانا ہے۔

loading...

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں لہٰذا پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں