کرونا کا شکار رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے

اسلام آباد: جے یو آئی(ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔

منیر خان اورکزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔ منیر اورکزئی کی نماز جنازہ آج تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔

15 مئی کو انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے دوران ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ انہیں کچھ عرصے تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔

لاہور میں کرونا سے7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ منیرخان اورکزئی ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مرحوم کی نمازجنازہ3بجے آبائی گاؤں مندوری ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔

loading...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے منیرخان اورکزئی کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام (ف) کے مقامی رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، امتیاز قمرکورونا وائرس کے باعث 15 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں