بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارت کار وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: بھارت سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارت کار وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارت کار عابد حسین اور طاہر خان اپنی اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

بھارتی فوج نے ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا

پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں