سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی

کراچی: سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے، سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی۔

ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

اسکول ہم سب سے آخر میں کھولیں گے, سعید غنی

دوسری جانب سندھ حکومت نے پیر سے جمعہ تک کاروبار کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق صوبہ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہونگے۔

نوٹیکفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالزکی بندش برقرار رہے گی، ایکسپو ہالز، سپورٹس کلب، جمز بھی بند رہیں گے، سپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سیمنا، تھیٹر کی بندش بھی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں