سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، اسپیکر آغا سراج درانی

آغا سراج درانی
Loading...

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی بڑھادی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں،

Loading...

کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں