چوہدری پرویز الٰہی نے بھی نیا مندر بنانے کی مخالفت کردی

چودھری پرویز الہیٰ
Loading...

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اسلام آباد میں نیا مندر بنانے کی مخالفت کردی. انہوں بے کہا ہے کہ یہ اسلام کی روح کیخلاف ہونے کے ساتھ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے،

loading...

فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ؐ نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کیساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ’’حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا ‘‘۔

پی آئی اے پائلٹس کی جعلی ڈگری اور لائسنس کا معاملہ، کابینہ نے سمری دوبارہ طلب کرلی

پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کیساتھ ہیں ، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے ، میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی ، اپنے دور میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں