گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد ہیں, ترجمان پاک فوج

Loading...

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار  نےکہا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری اور چینی فوج کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔ کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔

Loading...

افغان امن عمل میں پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے، شاہ محمود قریشی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں، اس کے علاوہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں