آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (2nd July 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

حمل
دوپہر کے بعد صورتحال تبدیل ہو جائے گی اور انشاءاللہ امید ہے کہ آپ کے حق میں ہو جائے۔ جو لوگ بھی مسئلے کا حل چاہتے ہیں وہ مل جائے گا۔

ثور
آج آپ کسی بھی اہم مسئلے سے نکلنے کی پوزیشن میں ہوں گے اور بگڑی بات سنبھل جائے گی۔ آپ کو جس طرف سے آفر آئے اسے قبول کر لیں تو بہتر ہے۔

جوزہ
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ کی مشکل تو انشاءاللہ اب ٹل گئی ہے۔ اور جو بھی مسئلہ روز گار کا رہ گیا ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

سرطان
آپ کسی بھی پریشانی میں کیوں نہ ہوں۔ آج شام تک اس سے نکل جائیں گے۔ اس وقت مالی طور پر صورتحال بہتری کی جانب جا رہی ہے فکر نہ کریں۔

اسد
آپ کی صحت ابھی ضروری ہے۔ اس کا صدقہ دیں اور جن سے جھگڑے چل رہے ہیں۔ ان سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ یہ ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

سنبلہ
ان دنوں آپ کی بڑی مشکل حل ہونے کے قریب ہے جس نے آپ کو عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا۔ آج آپ کو اپنے معاملات میں بہتری ملنے کی امید ہے۔

Loading...

میزان
آج کا دن میرے اللہ کے حکم سے اچھا ہی ثابت ہوگا۔ اور رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا۔ بس اپنوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں غصہ بالکل بھی نہ کریں۔

عقرب
حقوق العباد کا معاملا ابھی تنگ کر رہا ہے۔ آپ سچی توبہ کریں اور معافی مانگیں ان سے بھی جن سے زیادتی کر چکے ہیں۔ پھر اللہ کی طرف سے انعام لے لیں۔

قوس
روز گار کا سلسلہ ابھی کمزور ہے۔ مگر فکر مند نہ ہوں جوں جوں وقت گزرے گا یہ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ آپ بس اللہ پاک کا نام لے کر کوشش کرتے رہیں۔

جدی
جن افراد نے اپنے اندر مایوسی کی کیفیت بنا رکھی ہے۔ وہ اللہ پاک کا نام لے کر اس سے باہر آئیں۔ اب حالات وہ نہیں رہے۔ سب اچھا ہی ہو رہا ہے انشاءاللہ۔

دلو
آج غصہ کم کریں۔ مریخ زائچے میں ہے اس کی وجہ سے کسی سے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ گھر میں بھی کشیدگی ہو سکتی ہے۔ اس لئے بسم اللہ پڑھتے رہیں سارا دن۔

حوت
صورتحال کی خاص سمجھ میں نہیں آ رہی۔ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے اگر استخارہ کر لیں تو زیادہ بہتر ہے، مناسب راستے کا تعین ان شاءاللہ ہو جائے گا۔

(Visited 378 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں