حکومت نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کر دیا ہے، رانا ثناء اللہ

Loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے مسائل کی جڑ اور قومی اتفاق رائے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے 6 ارکان اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ مائنس ون کی بات وزیراعظم کو پتا ہوگی کہ کہاں سے ہو رہی ہے۔ اگر مائنس ون فارمولہ آتا ہے تو اکیلے نہیں، سب سے مل کر فیصلہ کرینگے، ن لیگ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی بات پیپلز پارٹی کی جانب سے آئی ہے۔ اے پی سی میں اس پر بات کریں گے۔ مائنس ون پر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں گے تاہم ن لیگ کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔

Loading...

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ پی آئی اے جو پہلے سسکیاں لے رہی تھی، اس حکومت نے دفن کر دی۔ پوائنٹ سکورنگ کے لئے پائلٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب تو اسے کوڑیوں کے بھاؤ بھی لینے کو تیار نہیں، اس کے علاوہ مہنگائی اور آٹا چینی بحران کی ذمہ دار حکومت خود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی خبر آئی، وہ حلقے کے مسائل کے لئے ان کیساتھ ملے، یہ وہی لوگ ہیں جو سال پہلے بھی گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی پر حمزہ شہباز شریف کی گرفت مضبوط ہے۔ ابھی تک حکومت ن لیگ میں کوئی بڑا ڈنٹ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔ اگر یہی ان کی کارکردگی ہے تو جلد ساٹھ سے ستر لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں