عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ
Loading...

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ  کے دوسرے روز مختلف شہروں میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری۔

ملک میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز شہری سنت ابراہیمی کی پیری کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں لیکن اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

کراچی،لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مختلف مقامات پر قربانی کے بعد آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے مزید گندگی ہوگئی ہے جہاں گٹر اور پہلے سے موجود برساتی پانی میں آلائشیں پھینکنے کے بعد مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔

loading...

گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن اور جوڑیا بازار کے اطراف آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جب کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ مرکزی سڑکوں سے آلائشیں اٹھارہا ہے اور عملہ گلیوں میں جانے سے گریزاں ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن الائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے الائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں  عیدالاضحٰی کے پہلے روز 13500 ٹن سے زائدآلائشیں اکٹھی کی گئیں اور ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

(Visited 42 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں